ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: فوریسٹ مکینوں  کی جانب سے 22دسمبر کو بیلگام چلو مہم:اتی کرم داروں کے خلاف درج کریمنل مقدمات واپس لینے کا مطالبہ

بھٹکل: فوریسٹ مکینوں  کی جانب سے 22دسمبر کو بیلگام چلو مہم:اتی کرم داروں کے خلاف درج کریمنل مقدمات واپس لینے کا مطالبہ

Fri, 17 Dec 2021 19:35:42    S.O. News Service

بھٹکل:17؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں محکمہ فوریسٹ کے افسران کی طرف سے اتی کرم داروں پر درج کئے گئے کریمنل مقدمے واپس لینے اور فوریسٹ مکینوں کےمسائل کے متعلق حکومت کو متوجہ کرنے کےلئے ’بیلگام چلو‘مہم چلائی جارہی ہے  اس مقصد کے تحت 22 دسمبر کو بیلگام پہنچ کر وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی جائے گی اور اتی کرم داروں کے مسائل کو حل کرنےکا مطالبہ کیا جائے گا۔ اس بات کی جانکاری ارنییا حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر رویندرا نائک نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ناخواندہ فوریسٹ مکینوں پر فوریسٹ زمین کو استعمال کرنے کے دوران غیر قانونی  اور قانون اصولوں کی خلاف ورزی کرتےہوئے پولس سکیورٹی کے ساتھ نکال باہر کیا جائے گا اور ان کے خلاف کریمنل مقدمات درج کرتےہوئے فوریسٹ اتی کرم داروں پر ظلم کیا گیا ہے، جس کی ہم کڑی مذمت کرتے ہیں۔

ویدیکے کے صدر نے فوریسٹ افسران کی کڑی تنقید کرتےہوئےپریس ریلیز میں کہا ہےکہ ضلع کے فوریسٹ افسران فوریسٹ مکین مخالف ذہنیت رکھتے ہیں ، فوریسٹ مکینوں کو ان کا حق دینےکے بجائے انہیں نکال باہر کرنےکی طرف زیادہ سرگرمی دکھانا قابل افسوس ہے۔


Share: